28 ستمبر 2014 - 11:40
خانہ کعبہ کا نیا غلاف تیار

ماہر کاریگروں نے ایک سال کی محنت کے بعد خانہ کعبہ کا نیا غلاف تیار کرلیا ہےجسے 9 ذی الحجہ کو یوم عرفہ کے روز اسے پرانے غلاف سے بدل دیا جائے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ماہر کاریگروں نے ایک سال کی محنت کے بعد خانہ کعبہ کا نیا غلاف تیار کرلیا ہے جو 9 ذی الحجہ کو بیت اللہ الحرام کی زینت بنے گا۔ غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو گرام خالص ریشم استعمال کیا گیا ہے، غلاف کعبہ کی اونچائی 14 میٹر جبکہ اس کی موٹائی 98 سینٹی میٹر ہے، رکنین کی جانب سے غلاف کی چوڑائی 10.78 میٹر، ملتزم کی جانب سے 12.25 میٹر، حجر اسود کی سمت سے 10.29 میٹر جبکہ باب ابراہیم کی جانب سے 12.74 میٹر ہے۔

غلاف کے 4 کونوں پر سورہ اخلاص منقش ہے اس کے علاوہ غلاف پر مختلف آیات قرآنی پر مشتمل 16 پٹیاں الگ سے جوڑی گئی ہیں،غلاف کعبہ میں قرآن پاک کی آیات کو سونے، چاندی اور خالص ریشم سے تحریر کیا گیا ہے،حسب روایات غلاف کعبہ کو یکم ذوالحجہ کو بیت اللہ کے کلید بردار کے سپرد کردیا گیا ہے جبکہ 9 ذی الحجہ کو یوم عرفہ کے روز اسے پرانے غلاف سے بدل دیا جائے گا۔

.......

/169